حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یورپ میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت کے موقع پر امت اسلامیہ کو ہفتہ وحدت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وحدت اسلامی صرف ایک سیاسی نعرہ نہیں ، بلکہ ایک ایسی بنیاد ہے جس پر اسلام قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ رسول اکرم (ص) اور امام صادق (ع) کے درمیان اصول اور فروع جیسا رشتہ وابستہ ہے، رسول اللہ (ص) حسب و نسب ، رسالت ، علم ، رسالتی کام ، معنوی ، ثقافتی اور علمی توسیع کا اصول ہیں۔
انبیاء فوت ہو جاتے ہیں ، لیکن ان کا مشن (رسالت) باقی رہتا ہے
نمائندہ آیت اللہ سیستانی نے مزید کہا کہ پیغمبروں کی وفات ہوجاتی ہے ، لیکن ان کا مشن باقی رہتا ہے اور جو لوگ اس مشن پر عمل پیرا ہوں انہیں اپنے افکار ، دعوت اور اعمال میں اس مشن کی پیروی کرنا چاہئے۔
ہمیں سیکولر اور ملحدوں کے مقابلے میں اپنی اسلامی شناخت کو ظاہر کرنا ہوگا
حجت الاسلام و المسلمین کشمیری نے بیان کیا کہ ہمیں سیکولر اور ملحدانہ دھاروں کے مقابلے میں اپنی اسلامی شناخت کو ظاہر کرنا چاہئے ، اس طرح سے کہ ہماری عقل اسلامی ہو اور اس میں کفر اور انحراف کی کوئی گنجائش نہ ہو ، ہمارے قلوب اسلامی ہوں اور اس سے محبت کرنا جسے خدا محبت کرتا ہو اور اس سے نفرت کرنا جو خدا کا دشمن ہو ۔ ہمارے طرز عمل اور تعلقات اسلامی تعلیمات پر مبنی ہونے چاہئیں ، اس طرح کہ والدین اور بچے اسلام کے احکام کو نافذ کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط رکھتے ہیں ۔
امام صادق (ع) اپنے مکتب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کا خیرمقدم کرتے تھے
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مسلمانوں کو وحدت اور ایک ہی راستے کی طرف دعوت دی ، جو اسلام کا راستہ تھا اور امام صادق (ع) اپنے مکتب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کا خیرمقدم کرتے تھے یہاں تک کہ اپنے عقائد میں ان سے بحث کرنے والے مادیت پسندوں کا بھی خیرمقدم کیا۔
یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے مزید کہا کہ ہفتہ وحدت میں ، ہمیں یہ جان لینا چاہئے کہ وحدت و اتحاد اسلامی کا مطلب کسی مذہب کو کمزور کرنا اور ایک مذہب سے دوسرے مذہب کی طرف قائل کیے بغیر جانا نہیں ہے ، لہذا ایک مسلمان کی حیثیت سے ، ہم اختلافات اور مسائل کو خدا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر چھوڑ دیں تاکہ خدا اور رسول (ص) کے فرامین کے ذریعے بات کریں۔
وحدت اسلامی محض ایک سیاسی نعرہ نہیں ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ جاننا چاہئے کہ وحدت و اتحاد اسلامی صرف ایک سیاسی نعرہ نہیں ہے ، بلکہ ایک مضبوط بنیاد ہے جس پر اسلام قائم ہے اور اگر ہم وحدت اسلامی پر بھروسہ نہیں کرتے ہیں تو ، ہم اسلامی دنیا میں کبھی بھی مضبوط نہیں ہوسکیں گے،جب تک ہم ایک دوسرے سے دور رہیں گے اور ایک دوسرے کی تکفیر کرتے رہیں گے اس وقت تک ایک مضبوط طاقت وجود میں نہیں آئے گی ۔